علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ:ایئر ہوسٹس غیرملکی کرنسی سمگلنگ کرتی  گرفتار 

Jul 27, 2024 | 11:54:AM

(سعید احمد)علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اےکی ایئر ہوسٹس کو غیرملکی کرنسی سمگلنگ کرتے رنگےہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ڈی سی کسٹمز راجہ بلال کے مطابق ایئرہوسٹس نےجرابوں میں سعودی ریال چھپارکھےتھے، مالیت1لاکھ40ہزاربنتی ہے،ایئرہوسٹس  کوبیرون ملک جانیوالی پروازسے شک پڑنےپرآف لوڈکیا گیا۔ ایئر ہوسٹس کی تلاشی لی گئی تو اس کی جرابوں سے سعودی ریال برآمد ہوئے،ایئرہوسٹس کواندراج مقدمہ کےبعدآئی اینڈپی کےحوالےکردیاگیا۔

مزیدخبریں