محسن نقوی کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، دھرنا مطالبات بارے بات چیت
حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے, وفاقی وزیر داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دھرنا مطالبات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے,اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے، بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کئے جائیں، آئی پی پیز کے ساتھ کیپسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بھی ختم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں دوریاں ختم؟،پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال کیوں واپس لی،اندرونی کہانی کھل گئی