کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی گئی، چودھری شافع حسین

Jul 27, 2024 | 12:59:PM
کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی گئی، چودھری شافع حسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین  کا کہنا ہے   کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنانے پر غور کیا گیا تھا  اور اب یہ حکمتِ عملی  اپنائی گئی ہے۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب کا کہنا ہے کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام معاشی سرگرمیاں بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے جوکہ پنجاب حکومت کی طرف سے اٹھایا گیا ہے،  پنجاب کے 6 شہروں میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم ہیں، دائرہ کار بڑھائے جانے پر بھی غور کیا جارہا ہے،  بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 وزیر صنعت و تجارت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم اب تک نئے کارخانے لگانے اور مختلف کاروبار کے لیے 13051 این او سی جاری کر چکے ہیں، اب تک ساڑھے 18 ہزار سے زائد افراد  کی جانب سے  بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کیا گیا ہے جوکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایک بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب کا  کہنا ہے کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز میں اب تک  تقریباً 15 ہزار سے زائد درخواستیں آئیں جس میں سے ساڑھے تین ہزار افراد کو مشاورت فراہم کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک بیان میں وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین  کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی سے نکلنے کا واحد  اور بہترین راستہ معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔