(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو گردش کررہی ہے جس نے انسانیت کا درد رکھنے والوں کو ہلا کررکھ دیا، اقتدار کے مزے لوٹنے والے اپنی ڈِھٹائی پر ڈٹے ہوئے ہیں، غریب، مفلس اور نادار طبقہ غربت کی لکیر سے مزید نیچے چلا جارہا ہے اور حکمران اپنے چہتوں سمیت اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وائرل ہونے والی ویڈیو لاہور کے کسی علاقہ کی ہے جس کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین گہرے دکھ کا اظہار کرتے اور اللہ سے پناہ مانگتے دکھائی دے رہے ہیں، مہنگائی کے آفٹرشاکس نے دو وقت کی روٹی کھانا بھی غریب کے لئے مشکل ترین بنا دیا ہے، مافیاز من مانی قیمتوں پر اشیاء ضروری فروخت کررہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اگر اُن کے خلاف ایکشن لیا بھی جاتا ہے تو بااثرشخصیت کا ہاتھ سر پر ہونے کی وجہ سے ان کو باعزت بری کردیا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ملک میں جرائم کی شرح بھی بڑھ رہی ہے،متعلقہ اداروں میں بیٹھے کچھ لوگ ان جرائم پیسہ عناصر سے اپنا بھتہ وصول کرتے ہیں جس سے معاشرے میں کرائم کی سنگین فضا جنم لے چکی ہے، ملک کے غریب، غربا خاندان کسی مسیحا کے انتطار میں ہیں جو اُن کو غربت کے گراف سے نکال کر اوپر لے آئے مگر موجود حالات میں ایسا ہوتاممکن دکھائی نہیں دیتا۔
یہ بھی پڑھیں:99.9 فیصد کنفرم ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی صحافی کا بڑا دعویٰ
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوک کی ستائی کمسن بچی اپنی ماں کے ہمراہ کچڑے کے ڈبے سے کچھ کھانے کے لئے تلاش کررہی ہے، بچی کو گلے سڑےسیب ملتے ہے جس سے وہ خوشی سے نہال ہوجاتی ہے، ماں بچی کو باہر نکال کر سیب صاف کرکے اُس کو دیتی ہے اور خود بھی کھاتی ہے، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ " اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے"۔
ویڈیو اگرچہ پرانی ہے مگر سوشل میڈیا صارفین کو اس نے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، کمنٹس سیکشن میں وہ ماں، بیٹی سے ہمدردی کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور اللہ سے اپنی بخشش اور دوسروں کا محتاج ہونے سے بچانے کی دعا کررہے ہیں۔