جماعت اسلامی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا ہوگا، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو عمران خان کے ساتھ اتحاد کرنے پر غور کرنا ہوگا، جے یو آئی کا کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا ضروری ہے۔
فواد چودھری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ کامیاب عوامی اجتماع پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی، جے یوآئی اور جی ڈی اے اگر کامیاب سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں بانی پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا پڑے گا، ورنہ ان کی عشروں سے جاری بے نتیجہ سیاست ہی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت عوامی قوت دکھانے کیلئے ان جماعتوں کی تنظیم کی ضرورت ہے کیونکہ یہ تنظیم اس وقت مقدمات اور جیلوں کی زد میں ہے، تحریکِ انصاف سیاسی چپقلش کی وجہ سے خاصی کمزور ہوچکی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے فراڈ کا خاتمہ اور عوامی حکومت قائم کرنے کے لیے ان جماعتوں کا اتحاد سب کے مفاد میں ہے اور یہ انتہائی ضروری ہے، اسد قیصر اور محمودخان اچکزئی ان معاملات پر تیزی دکھائیں تاکہ ان حالات سے فوری نمٹا جاسکے۔