مریم اورنگزیب سے ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

Jul 27, 2024 | 14:03:PM
 مریم اورنگزیب سے ن لیگ کے ارکان اسمبلی کی ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔صوبے کی ترقی، حلقوں میں تعمیراتی منصوبوں اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر بات کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر چودھری محمد اشرف ، ملک غضنفر عباس چھینہ ،ذوالفقار علی،محسن شاہنواز رانجھا ،شیر علی گورچانی،سلطان حیدر ،امیر سیال،احمد رضا مانیکا، علی حسین خان، ملک شہریار نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ملاقات کی ہے۔
 مریم اورنگزیب سے ملاقات کرنے والوں میں چودھری خالد محمود جگا، فدا حسین وٹو، آصف خان، شفا سعید،رانا عبدالمنان، کوثر جاوید، آغاز علی حیدر اور احمد اقبال بھی شامل ہیں۔
 ملاقات میں صوبے کی ترقی، حلقوں میں تعمیراتی منصوبوں اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر بات کی گئی،ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی جانب سےصوبے کی تیزرفتار ترقی کیلئے اقدامات کو سراہا۔
مریم اورنگزیب نے صوبے کی ترقی میں معاونت پر ارکان اسمبلی کوخراج تحسین پیش کیا۔