(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ،لاہور ہائیکورٹ کے مطابق جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی گئی، جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔
تحریری فیصلے کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کا جائزہ لینا ہوتا ہے، اگر مقدمہ نہیں بنتا تو جج مقدمہ ڈسچارج کرسکتا ہے،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین ہر شہری کو حقوق فراہم کرتا ہے، پراسیکیوٹر جنرل عدالت کو قانونی طور پر مطمئن نہیں کرسکے۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں کو منظور کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں دوریاں ختم؟،پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال کیوں واپس لی،اندرونی کہانی کھل گئی