آج ہماری پہچان کشکول لیکر آئی ایم ایف کے سامنے بھیک مانگنے والوں کی ہے، گورنر سندھ 

Jul 27, 2024 | 14:18:PM
آج ہماری پہچان کشکول لیکر آئی ایم ایف کے سامنے بھیک مانگنے والوں کی ہے، گورنر سندھ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ہماری پہچان فقط  کشکول لیکر آئی ایم ایف کے سامنے بھیک مانگنے والوں کی  ہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو اس کے نوجوان ہی آگے لے جاتے ہیں، پاکستان کی ترقی کا انحصار  بھی نوجوانوں کی صلاحیتوں پر ہی  ٹکا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تعلیم سے ہی ایک مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ملک اس وقت معاشی مسائل میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان دنیا کی بہتری معیشت بن سکتا ہے، مگر ہم بٹے ہوئے ہیں تو جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے ہم ترقی یافتہ ہونے سے قاصر رہیں گے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمیں خود کو اور پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے، اگر ہم خود نہیں بدلیں گے تو وقت ہمیں بدل دے گا لیکن تب ہم کہیں نیچے گڑھے میں ہوں گے۔

گورنرسندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک دوسرے کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دے رہے، ہمیں ایک دوسرے کو موقع دینا چاہیے اور مل کر کام کرنا چاہیے۔