انرجی ڈویژن کا تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انرجی ڈویژن کا تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی حکومت کو تجویز دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق انرجی ڈویژن کا وزارت انرجی میں ایمرجنسی پلان پر کام کرنے کا فیصلہ، ذرائع انرجی ڈویژن کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بیورو کریٹس، ججز، پارلمینٹرین سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
انرجی ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت شدید مالی دباؤ اور بیرونی قرضوں میں شدید جکڑا ہوا ہے، انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچا جا سکتا ہے، موجودہ صورتِحال یہ ہےکہ برآمدات 60 ارب ڈالر لے جانا ناگزیر ہو گیا ہے۔
ذرائع انرجی ڈویژن کا کہنا ہے کہ صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں دی جائیں گی،فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے، نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی جانچنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔