2 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم گرفتار

Jul 27, 2024 | 16:50:PM
 2 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کراچی میں عوام کی جان و مال کا اللہ ہی حافظ ہے آئے روز ٹارگٹ کلنگ میں شہریوں کی اموات  اور راہزنی کے واقعات میں اپنی قیمتی اشیا ء سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے ۔

حیران کن طور پر کراچی پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب تک 2ہزار موٹر سائیکلیں چوری کر چکا، رضویہ تھانے کی پولیس نے 4سال سے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم اب تک دو ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرچکا ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ چوری اور چھینی جانے والی موٹر سائیکل کھول کر فروخت کی جاتی تھیں، موٹر سائیکل کا چیسس لوہا فیکٹری کو فروخت کیا جاتا ہے، جبکہ کباڑی چیسس کے لوہے کو پگلا کر اس کا سریہ بناتے ہیں،ملزم نے انکشاف کیا کہ چیسس سے لدی ایک سوزوکی ایک لاکھ روپے کی فروخت ہوتی ہے اور ہفتے میں دو لوڈنگ سوزوکی کا مال فروخت ہوتا ہے،ملزمان سے بھاری مقدار میں موٹر سائیکل کے چیسس و دیگر سامان برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔