126 یونٹس کا ڈیڑھ لاکھ بل ، شہری لیسکو کیخلاف عدالت پہنچ گیا

Jul 27, 2024 | 16:51:PM
126 یونٹس کا ڈیڑھ لاکھ بل ، شہری لیسکو کیخلاف عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور  کے شہری کو لیسکو کی جانب سے 126 یونٹس کا ایک لاکھ 46 ہزار روپے بل بھیجا گیا ہے ، جس پر متاثرہ شخص نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں سی ای او لیسکو اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ لیسکو حکام نے 126 یونٹس کے لیے ایک لاکھ 43 ہزار کا بل بھیجا اور رابطہ کیے جانے کے باوجود بل درست نہیں کیا،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ علاقے میں بہت سے لوگ بجلی چراتے ہیں، خسارے کی وصولی باقاعدگی سے بل ادا کرنے والوں سے کی جاتی ہے، لائن لاسز اور دیگر نقصانات کا بوجھ دوسروں پر ڈال دیا جاتا ہے، درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ لیسکو حکام کو بجلی کےبل کی درستگی کیلئے درخواست بھی دی لیکن عمل نہیں کیا گیا۔