(24 نیوز )سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجازنے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کیخلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں سائٹ ایکس سابقہ ٹویٹرپر بیان جاری کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ قوم کی جانب سے 40 آئی پی پیز کے مالکان کیخلاف عدالت سے رجوع کریں گے،انہوں نے کہا کہ دعاہے اللہ ہمیں اس کوشش میں کامیابی عطا فرمائے اور انصاف کےحصول میں ہماری مددکرے۔
واضح رہے کہ 20 جولائی کو سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ (جنوری تا مارچ) کے دوران آئی پی پیز کو 450 ارب روپے کی بھاری ادائیگیاں کی گئیں،گوہر اعجاز نے بتایا تھا کہ مختلف آئی پی پیز کو جنوری سے مارچ 2024 کے دوران ماہانہ 150 ارب روپے ادا کیے گئے،ان کا کہنا تھا کہ آئی آئی پیز میں سے آدھے 10فیصد سے بھی کم کپیسٹی پر چل رہے ہیں، 4 پاور پلانٹس بجلی پیدا کیے بغیر 10 ارب روپے ماہانہ لے رہے ہیں،گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ہماری حلال کی کمائی 40 خاندانوں میں کپیسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کی جاتی ہے، ان پاور پلانٹس کو پیسے تب ہی دیےجائے جب بجلی پیدا کریں، نیپرا میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دی جائے۔