نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات 

Jul 27, 2024 | 17:32:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات  کی ہے ۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثبت برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی ، اجلاس میں شریک سیکرٹری تعلیم نے دونوں شخصیات کو خصوصی بریفنگ دی ، بریفنگ اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر مسلم ممالک کی آئندہ کانفرنس کے بارے میں دی گئی،ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔