ایف آئی اے نے افسران پرکرپشن الزامات مسترد کر دیئے

Jul 27, 2024 | 17:49:PM
ایف آئی اے نے افسران پرکرپشن الزامات مسترد کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران پر کرپشن  کے الزامات کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سیکریٹری پاور ڈویژن کو خط لکھا گیا ہے جس میں  پاور ڈویژن کے سنگین الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے ، پاور ڈویژن کے لکھے گئے خط پر ایف آئی اے کی جانب سے  تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور کرپشن روکنے کیلئے تعینات ایف آئی اے افسران پر سنگین الزامات عائد کئے تھے ،خط میں کہا گیا ہے کہ کسی ایف آئی اے افسر سے متعلق شکایت ہے تو نام کے ساتھ واضح کیا جائے،ایف آئی اے نے بجلی چوری اور کرپشن کیخلاف 185 مقدمات درج کئے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث 85 اہلکاروں کو گرفتار،67 کروڑ کی ریکوری کی،سیکریٹری پاور ڈویژن ایف آئی اے افسران پر لگنے والے سنگین الزامات کا جائزہ لے،جن افسران کیخلاف شکایت ہے تو نام بتائیں، کاروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق نگران وزیر کا آئی پی پیز کیخلاف سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان