ضلع کرم ؛دہشتگردوں کا پولیس سٹیشن پر حملہ، ایف سی اہلکار جاں بحق، 5زخمی 

Jul 27, 2024 | 17:50:PM
ضلع کرم ؛دہشتگردوں کا پولیس سٹیشن پر حملہ، ایف سی اہلکار جاں بحق، 5زخمی 
کیپشن: ضلع کرم میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (محسن شیرازی، اویس کیانی)کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کے پولیس سٹیشن پر حملے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی  مصدشہید اہلکار کو خراج عقیدت کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وسطی  کرم میں عسکریت پسندوں نے پولیس سٹشن پر حملہ کیا ، حملہ وسطی کرم کے سرپاخ تھانے پر کیا گیا ،ذرائع کے مطابق حملے میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے تھانے کو نشانہ بنایا گیا،حملے میں ایک ایف سی  اہلکار  جاں بحق اور 5 جوان زخمی ہوگئے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وسطی کرم میں طویل  عرصے سے عسکریت پسند  سرگرم ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا  کی، محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گردی  کے خلاف ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،شہادت کا بلند رتبہ پانے والے  ایف سی اہلکار اخسان کو سلام پیش کرتے ہیں،شہید ایف سی اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق نگران وزیر کا آئی پی پیز کیخلاف سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان