بریک اَپ کی افواہیں پھر گرم ، ملائکہ نے ارجن کپور کو بھری محفل میں نظر انداز کردیا، ویڈیو وائرل

Jul 27, 2024 | 18:44:PM
 بریک اَپ کی افواہیں پھر گرم ، ملائکہ نے ارجن کپور کو بھری محفل میں نظر انداز کردیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) کہتے ہیں کہ شہرت سنبھالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ، کچھ لوگ شہرت ملنے پر غلط راستوں پر چل نکلتے ہیں جس سے ان کی شہرت بدنامی میں بدل جاتی ہے لیکن کچھ لوگ اسی شہرت کو حاصل کرنے کیلئے ایسے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں کہ بھئی توبہ ،بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے متعلق بھی یہی آرا پائی جاتی ہے۔

یہ شخصیات اپنے آپ کو میڈیا کی ذینت بنانے کیلئے آئے روز کوئی نا کوئی کارنامہ انجام دیئے رکھتے ہیں ، انہی میں سے ایک ملائکہ اروڑا  ہیں جو پہلے ارباز خان سے طلاق کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہیں تو پھر اپنے سے آدھی عمر کے ساتھی فنکار ارجن کپور سے معاشقے کے چرچے سنائی دیتے رہے اور اب ان کو بھی لال جھنڈی دکھا دی گئی ہے ۔

میڈیا میں گزشتہ کچھ عرصے سے ملائکہ اروڑا اور اُن کے بوائے فرینڈ ارجن کپور کے درمیان بریک اَپ کی خبریں گردش کررہی ہیں، مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور سے راہیں جدا کرکے اپنے لیے کسی دوسرے شخص کا انتخاب کرلیا ہے،انہی افواہوں کے درمیان حال ہی میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کو بھارتی فیشن شو میں دیکھا گیا، دونوں نے علیحدہ علیحدہ شو میں انٹری دی،اس فیشن شو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور الگ الگ بیٹھے تھے جبکہ دونوں نے آپس میں بات بھی نہیں کی اور نہ ہی ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔

ملائکہ اروڑا فیشن شو کے اختتام پر ارجن کپور کو نظر انداز کرتے ہوئے اُن کے سامنے سے گُزر گئیں جبکہ اداکار اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں لینے میں مصروف رہے۔

 اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے بریک اَپ کی خبروں نے مزید زور پکڑ لیا ہےتاہم دونوں فنکار اس خبر پر خاموش ہیں۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے 1998 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے ، بعد ازاں اس شادی کا اختتام 2016 میں ہوگیا تھا، دونوں میں علیحدگی کی وجہ ارجن کپور کو قرارد یا جارہا تھا لیکن بہت عرصے تک ارجن اور ملائکہ نے اپنے رشتے کو پبلک نہیں کیا تھا۔

 بعد ازاں دونوں نے 2019 میں اپنے تعلق کی تصدیق کردی تھی، میڈیا میں ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور دونوں کو عمر کے درمیان فرق کی وجہ سے کئی بار تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کے سوئٹزر لینڈ میں 24 گھنٹے کیسے گزرے؟تصاویر شیئر کردیں