پسند کی شادی کرنے پر نانا کے ہاتھوں نواسی قتل

Jul 27, 2024 | 20:47:PM

(24نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں غیرت کے نام پر نانا نے نواسی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات عوامی کالونی تھانے کی حدود مارفانی گوٹھ میں ہوئی۔ مقتولہ نے ایک سال قبل جامشورو میں پسند کی شادی کی تھی۔ ملزم مقتولہ کو واپس کراچی لےکر آیا اور کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔ 

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم رشتے میں مقتولہ کا نانا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے کلہاڑی کے ور کرکے لڑکی کو قتل کیا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم بولر کی شرکت مشکوک

مزیدخبریں