پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کیخلاف مقدمہ درج

Jul 27, 2024 | 21:12:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں دیگر 29 افراد بھی نامزد کئے گئے ہیں۔زرتاج گل وزیر نے گزشتہ روز بستی جام میں ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔مقدمے کے متن کے مطابق زرتاج گل کے شوہر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، ان کی جانب سے مظاہرے نہ کرنے کی یقین دہانی کے باوجود احتجاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نانا نے نواسی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، افسوسناک وجہ سامنے آ گئی

مزیدخبریں