مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Jul 27, 2024 | 21:25:PM

(24نیوز)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی  4.2 شدت ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 97کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو سستی بجلی کیسے فراہم کی جا سکتی ہے؟مفتاح اسماعیل نے فارمولابتا دیا

مزیدخبریں