(احمد منصور)ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ خوارج کے 4دہشت گرد ہلاک ہو گئے، ہلاک خوارجی دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کا لیاقت باغ میں دھرنے سے خطاب، عوام کو بڑی نوید سنا دی