چکر دینے کی کوشش کی تو یہ دھرنا ’ حکومت گراؤ تحریک‘ بن جائیگا،حافظ نعیم الرحمان

Jul 27, 2024 | 23:27:PM

(ارشاد قریشی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے چکر دینے کی کوشش کی تو یہ دھرنا ’حکومت گراؤتحریک‘ بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت باغ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے عندیہ دیا کہ ہمارا دھرنا دو تین دن کا نہیں مہینے کا بھی ہوسکتا ہے ، ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو دھرنا آگے بھی بڑھے گا ، حکومت کی غیر سنجیدگی کے باعث ڈی چوک ہی نہٰں بلکے پارلیمنٹ کے سامنے بیٹھیں گے ، حکومت میں بیٹھے لوگوں کو سمجھنا چاہے کہ ہم حق لینے آئے ہیں ، حق لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے ، ہم نے پرامن سیاسی مزاھمت اور امن کو ترجیح دی  ہے ،ڈی چوک پر دھرنا ہوچکا ہے اور حکومت شکست کھا چکی ہے ۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھاکہ کل مری روڈ پر دھرنا تاریخی جلسے میں تبدیل ہوجائے گا ، اب دھرنا اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے ، اس فیصلہ کن جنگ میں حکومت کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کریں گے ، حق لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے ، ہوسکتا ہے کہ جلسے کے بعد مارچ شروع ہوجائے ، ہم نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر امید کا پیغام دینے آئے ہیں، ملک کے اندر لوٹ مار کرنے والے بھیڑیئےاب نہیں بچیں گے ، ظالم بھیڑیئےآئی پی پیز جاگیرداروں کی صورت میں موجود ہیں ، پچیس کروڑ عوام کی امید اس دھرنے سے لگی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کے خاتمے سے پہلے اس دھرنے سے کیسے جاسکتے ہیں؟ہمارے سامنے پولیس کو لایا گیا کہ تصادم ہو،

یہ حکمران ہمیں آپس میں لڑا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے،ہم نے تصادم کا راستہ روکا ،ہم نے دھرنوں کو تقسیم کر دیا،شہباز شریف اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ مذاکرات میں مصروف کرکے ہمارا دھرنا ختم کر دیا جائے،وزیر اعظم صاحب آپ فارم 47 کی پیداوار ہیں،اگر آپ ہمیں انگیج کرکے تھکانا چاہتے ہیں تو آپ کو اندازہ نہیں اس وقت ہم کیا سوچ کر آئے ہیں،پھر یہ دھرنا اسلام آباد کوئٹہ لاہور پشاور ملک کے کونے کونے میں پھیل جائے گا۔

 جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ یہ احتجاج کو روکنے کے لئے بلوچستان مالا کنڈ کے راستے بند کررہے ہیں،لاپتہ افراد کے حوالے سے قانون ہے تمام لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے،
جماعت اسلامی قوم پرستی پر یقین نہیں رکھتی،ایسے لوگوں کو آگے نہ بڑھنے دیں جو قوم پرستی کی بات کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں آپ سب متحد ہو جائیں ،لوگ لسانیت اور جغرافیہ پر تحریک چلاتے ہیں پاکستان لاالہ کے نام پر بنا تھا ،پاکستان کی تحریک ان علاقوں میں چلی جو پاکستان میں شامل نہیں پونا چاہتے تھے ،پاکستان کو تقسیم کرنے والے ہی تقسیم ہو جائیں گے،جاگیر دار انگریزوں کے شاگرد ہیں ان کے اباو اجداد کو قوم سے غداری پر جاگیریں دی گئی تھیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جاگیرداروں پر ٹیکس لگانا ہو گا ،یہ دھرنا کسانوں کے لئے امید بن رہا ہے ،حکومت نے جو اعلانات کسانوں کے لئے کئے کسی کو کچھ نہیں رہا ،بجلی بل دینے کے بعد غریب گھر کیسے چلائے گا کھائے گا کہاں سے؟ظالموں تم ان غریبوں کو کیا دیتے ہو؟گنے کی پھوک سے اپنی آئی پی پیز چلاتے ہو پھر کہتے ہو گزار انہیں ہو گا ،یہ دھرنا گھٹنے نہیں ٹیکے گا حکومت گھٹنے ٹیکے گی ،جو بھی کمیٹی آرہی ہے سوچ سمجھ کر آئے یہ جماعت اسلامی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ پیر کے روز خواتین کا تاریخی دھرنا ہو گا،قانون نافذ کرنے والے ادارے سن لیں کہ ہم اپنا حق لے کر اٹھیں گے ،زمہ دارن سے کہنا چاہتا ہوں واپسی کا کوئی راستہ نہیں،یہ دھرنا پیپلز پارٹی ن لیگ پی ٹی آئی سب کے سے لوگوں کا دھرنا ہے،پی ٹی آئی کے لوگ بھی اس دھرنے سے امید لگائے بیٹھے ہیں،اس دھرنے عام آدمی امید لگا کر بیٹھا ہے ان کو مایوس نہیں کرنا ،سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کا راج ہے ،بلاول سندھ میں ہندو برادی کو حق نہیں دے رہے،کچے کے ڈاکوؤں کے پاس بھاری مشینری آخر کہاں سے آتی ہے ؟یہ دھرنا پورے کے پی کے بلوچستان پنجاب پورے ملک کا دھرنا ہے ،جب ہم عوام کے حقوق کی تحریک چلائیں گے گھر گھر جائیں گے کمیٹیاں بنائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج میں ’حق دو عوام تحریک ‘کا اعلان کررہا ہوں ،عوام سے مطالبہ ہے کہ اس تحریک کا حصہ بنے اللہ کی رضا کے لئے ہمارا ساتھ دیں،

ہم غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہتے ہیں،حکومت کی کمیٹی کا کوئی رکن اگر دھرنے میں آئے تو کوئی نازیبا الفاظ استعمال نہ ہو،اطلاع ہے کہ کچھ دیر میں حکومتی کمیٹی کے لوگ ہمارے دھرنے میں آئیں،دھرنا اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے کوئی دوسرا چکر نہیں چلے گا،صاف صاف کہ رہا ہوں چکر دینے کی کوشش کی تو یہ تحریک حکومت گراو تحریک بن جائے گی ۔


مزیدخبریں