حکومتی وفد جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچ گیا،مذاکرات جاری

Jul 27, 2024 | 23:44:PM

 (اویس کیانی) جماعت اسلامی پاکستان کا راولپندی میں جاری دھرنے کے دوسرے روز ہی حکومتی وفد مذاکرات کیلئے پہنچ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلئے دھرنے کے مقام پر میں پہنچ گیاحکومتی ٹیم میں وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری مذاکرات کے لیے گئے،جماعت اسلام کی جانب سےلیاقت بلوچ حکومتی وفد سے مذاکرات کریں گے،اس سلسلے میں جماعت اسلامی نے حکومتی مزاکراتی تجویز کو مانتے ہوئے مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی اور بیٹھ کر معاملات حل کرنے پر اتفاق کیا۔

 جماعت اسلامی کی جانب لیاقت بلوچ اور کاشف چوہدری کو مذاکرات کیلئے نامزد  کیا گیاہےجبکہ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری دھرنے کے سٹیج پر گئے ، پنڈی کے آر پی او ،کمشنر راولپنڈی، سی پی اور اور ڈی سی بھی ہمراہ تھے۔   

  حکومتی وفد اور جماعت اسلامی کے وفد کے مابین مذاکرات کا پہلا دور  جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کا دھرنا خوشحال پاکستان کی امید، تبدیلی اور خوشحالی آئیگی، سراج الحق

مزیدخبریں