کورونا صورتحال میں بہتری، این سی او سی نے نظر ثانی شدہ ایئر ٹریولرز پالیسی کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے ایئر ٹریولرز پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے، این سی او سی نے نظر ثانی شدہ ایئر ٹریولرز پالیسی کی منظوری دیدی، نظرثانی شدہ ایئر ٹریولرز پالیسی یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گی۔
این سی او سی نے ایئر ٹریولرز پالیسی پر نظرثانی بارے مراسلہ وزارت خارجہ کو ارسال کردیا، مراسلہ میں کہاگیاہے کہ ٹریولرز پالیسی پر نظرثانی کورونا صورتحال کی بہتری کے باعث ہوئی ہے، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ یوکے، یورپ، کینیڈا، چین، ملائیشیا سے براہ راست فلائٹس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، یوکے،یورپ،کینیڈا،چین ،ملائیشیا کیلئے فلائٹس میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔
این سی او سی نے پاکستان آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ پروٹوکولز جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے،پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم ہونگے، پاکستان آنے والے کورونا نیگیٹیو مسافروں کیلئے ہوم قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی،بیرون ملک سے آئے کورونا پازیٹو مسافر گھر پر قرنطینہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی میں توسیع کا اعلان