کورونا سےمزید 23 افراد کاانتقال،مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد

Jun 27, 2021 | 08:59:AM

(24 نیوز) موذی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں مزید 23 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے 901 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار211 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 241 ہے اور 9 لاکھ 291 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں10 ہزار 721 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں5 ہزار 410، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 304، دارالحکومت اسلام آباد 776، گلگت بلتستان 111،صوبہ بلوچستان میں 307 اور آزاد کشمیر میں 582 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 565، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 37 ہزار 628،صوبہ  پنجاب 3 لاکھ 45 ہزار 796، صوبہ سندھ 3 لاکھ 35 ہزار 555، صوبہ بلوچستان27 ہزار3، آزاد کشمیر 20 ہزار 212 اور گلگت بلتستان میں5 ہزار 984 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پانچ منٹ کی کال پر ٹیکس، ٹیلی کام انڈسٹری نے ناقابل عمل قرار دیدیا

مزیدخبریں