(24نیوز)برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 293 روپے سے بڑھ کر 306 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈوں کا 152 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔
گزشتہ چند روز سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں نہیں آ رہا جس پر شہری حلقوں سمیت دکانداروں نے بھی تشویش کا اظہارکیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکردو میں موج مستیاں ۔۔مہوش حیات کو آخرکار پیار ہوگیا