پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 3 ہفتوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 28 اگست تک گرمیوں کی تعطیلات جاری رہیں گی، مری کی عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا، مری کی عدالتوں کے ججز رواں برس جنوری کے مہینے میں تعطیلات حاصل کر چکے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماتحت عدلیہ میں 17 جولائی سے 6 اگست تک پہلا گروپ گرمیوں کی تعطیلات کرسکے گا، 8 اگست سے 28 اگست تک ججز کا دوسرا گروپ گرمیوں کی تعطیلات حاصل کر سکے گا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کسی کیس کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کریں گے۔نوٹیفکیشن کی کاپی پنجاب کے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو بھجوا دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکردو میں موج مستیاں ۔۔مہوش حیات کو آخرکار پیار ہوگیا
یہ بھی پڑھیں: چکن پھر مہنگا ۔۔۔آج کا ریٹ جانیے!