(ویب ڈیسک)یورپین ملک جمہوریہ چیک کے جنوب مشرقی علاقے میں بگولوں نے تباہی مچادی،جس سے 4دیہات میں شدید نقصان پہنچا۔ بگولوں کی زد میں آ کر3افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمہوریہ چیک کے جنوب مشرقی علاقے میں واقعے گاؤں ہرسکی خاص طور پر طوفانی ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ مقامی حکام کا کہناہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمی افراد کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس ناگہانی آفت کے موقع پر ہمسایہ ملک آسٹریا نےفوری امدادی اقدامات اٹھاتے ہوئے ایمبولینس گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر بھیجے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ویلکم شاہنواز دھانی‘ لاڑکانہ میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی