مزاکرات دھوکہ قرار۔کوئٹہ میں اپوزیشن ارکان ساتویں روز بھی تھانے میں موجود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان اسمبلی کے 14 اپوزیشن ارکان آج ساتویں روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں موجود رہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا مزاکرات کو دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھاکہ حکومتی مزاکراتی ٹیم کے پاس کوئی اختیار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات صوبائی وزیرِ داخلہ نے اپوزیشن ارکان سے تھانے سے جانے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے اپوزیشن ارکان کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اپوزیشن ارکان نے مقدمے کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل تھانے سے جانے سے انکار کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ 18 جون کو اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 17 اپوزیشن ارکان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: "ملنے کی تم کوشش کرنا وعدہ کبھی نہ کرنا"لاہور میں عاشق جوڑا قتل