سازشیں کرنیوالے پہلے بھی ناکام اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے، عثمان بزدار

Jun 27, 2021 | 13:34:PM

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بَروقت اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ 560 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ یونٹ بنایا جائے گا، محکموں کو 31 جولائی تک غیر منظور شدہ اسکیموں کو منظور کرانے کی ہدایت کر دی ہے، اسکیموں کا مکمل ٹائم فریم مرتب کیا جائے گا۔ 560 ارب روپے کا ایک روپیہ بھی لیپس نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا وہ تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام کی ذاتی مانیٹرنگ کرینگے، محکمے اسکیموں پر عملدرآمد کیلئے جامع روڈمیپ مرتب کرکے تیزی سے آگے بڑھیں گے،اسکیموں کےتھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے مؤثر میکانزم تشکیل دیا جائے گا۔سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالا ہوا ہے،عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، محنت اوراخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی وخوشحالی کی منزل طے کرے، اپوزیشن ٹولہ مستحکم ہوتی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ویلکم شاہنواز دھانی‘ لاڑکانہ میں شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی

مزیدخبریں