اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئی :عمران خان

Jun 27, 2021 | 14:15:PM
 اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئی :عمران خان
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھ گئی جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ جمعے تک اوورسیز پاکستانیوں نےڈیرھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، دو ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔

 
اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے حوالے سے فراہم کردہ اعداد وشمار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے اچھی خبرآئی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے ایک اورسنگ میل عبور کرلیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر سے تجاوز کرگئی جوملکی ترقی کی نشانی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  مزاکرات  دھوکہ قرار۔کوئٹہ میں اپوزیشن ارکان ساتویں روز بھی تھانے میں موجود