آزاد کشمیر انتخابات: جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے حق میں امیدوار بٹھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آزاد کشمیر الیکشن 2021 کے سلسلے میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے۔پاکستان تحریک اانصاف آزادکشمیر کی کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں اہم شخصیات کی شمولیت کیساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کی غیرمشروط حمایت بھی ملنا شروع ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کےمعاون خصوصی سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کے وفد نے ملاقات کی ہے۔وفد نے امیر جماعت قاضی محمود الحسن کی قیادت میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پی ٹی آئی اور آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام کے درمیان انتخابی اتحاد کا فیصلہ ہو ا۔اس موقع پر آل جموں کشمیر جمیعت علماءاسلام نے اپنے تمام امیدوار پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں بٹھانے کا اعلان کیا۔ جے یو آئی کے امیر قاضی محمود الحسن اشرف نے کہا کہ آل جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا۔ اس موقع پرسردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کا ایک اہم کردار ہے۔ جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، انہوں نے کہا جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کے قائدین کا اتحاد کرنے پر شکر گزار ہوں، جموں کشمیر جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ملکر الیکشن لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے دنیا میں اسلام کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، عمران خان اسلام فوبیا کیخلاف توانا آواز بن کر سامنے آئے، عمران خان نے کشمیر اور اسلام کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سازشیں کرنیوالے پہلے بھی ناکام اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے، عثمان بزدار