(24 نیوز) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے اعلا ن کیا ہے کہ سات دن سے ہم تھانے میں بیٹھے ہیں ، ہمارے مطالبات پر صوبائی حکومت توجہ نہیں دے رہی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اپوزیشن لیڈرملک سکندر خان و دیگر رہنماﺅں کاپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ بجٹ کہاں بنا اور کہاں سے اترا ، یہ بجٹ غیر قانو نی ہے۔
ملک سکندر خان نے کا بجٹ سے کروڑوں روپے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کی جھولی میں ڈالے گئے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کی گئی رقم کا بڑ احصہ جرائم پیشہ لوگوں پربھی خر چ ہوگا۔
اپوزیشن اراکین نے مزید کہا کہ بلوچستان کا بجٹ عوام کے لئے نہیں بلکہ چند مخصوص لوگوں کے لئے بنایا جاتا ہے اور اس بجٹ کو کرپشن کا ذریعہ بھی بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی پورے صوبے کی ترجیحات کا جائزہ لے اور پھر جن نکات پر سب اراکین متفق ہوجائیں اس کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنا یا جائے ،تمام جمہوری ملکوں میں ایسا ہی عمل ہوتا ہے۔ صوبائی اراکین اسمبلی پر حملہ کیا گیا ،وزیرا علیٰ جام کمال نے قبائلی روایات کو پامال کیا،حکومت کو عوام کی کوئی فکرنہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خود کوکشمیر کا سفیر کہنے والا کلبھوشن کا وکیل بن گیا،بلاول بھٹو