(ما نیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پولیس نے مطالبات کی منظور ی کے لئے احتجاج کرنے والے سینکڑوں کسانوں کو گرفتار کرلیا ۔ لاٹھی چارج بھی کیا جس کی ویڈیو کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھونے اپنے ٹوئٹر اکا ﺅنٹ پر شیئر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چندی گڑھ میں کسان اپنے حقوق کے حصول کےلئے مودی سرکار کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ، مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ کسانوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو بلایا گیا تو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا ہے اور مظاہرے میں شریک کئی کسانوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کسانوں پر کئے جانے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو ریاستی دہشتگردی قرار دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں پر تشدد اس لئے کیا جا رہا ہے کیوں کہ وہ کسانوں کو ان کے حقوق دینے سے قاصر ہے اور زبردستی کالے قوانین کو نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست 2017سے جاری پروگرام کے تحت کسانوں کی مدد کرے۔
یہ بھی پڑھیں:ہانیہ کی گیٹا ر بجا تے نئی ویڈیو وا ئرل۔۔کمنٹس میں صا رفین نے گلو کا ر عا صم کو بھی شامل کر لیا