مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر

Jun 27, 2021 | 19:02:PM
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم پیکیج میں 6 ماہ توسیع کی سمری تیارکرلی گئی،چینی ،آٹا ،گھی، دالوں اورچاول پر 30 جون کے بعد بھی سبسڈی جاری رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت صنعت وپیداوار سمری منظوری کیلئے کل ای سی سی میں پیش کرے گی ،سمری میں ریلیف پیکیج کے تحت5 بنیادی اشیا پر سبسڈی جاری رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریلیف پیکیج میں یکم جولائی سے 31 دسمبر 2021 تک توسیع کی تجویز دی گئی جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج رواں ماہ 30 جون کو ختم ہو رہا ہے۔
حکام کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر 8 جنوری 2020 سے 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دی جارہی ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈیڑھ سال سے چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے ،یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت800 روپے مقرر ہے ،پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت170 روپے فی کلو مقرر ہے،وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر پیکیج کیلئے 71 ارب منظور کئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: بابر علی اور نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ، مداح قہقہے لگانے پر مجبور