(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ایسٹ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو طارق روڈ کے پاس کولڈ ڈرنک کارنر لگانے والے نابینا شخص کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ طارق روڈ کے پاس کولڈ ڈرنک کارنر پر رکے، کولڈ ڈرنک کارنر پر پٹھان نابینا شخص مشروبات بیچ رہا تھا ،وزیراعلیٰ سندھ نے کولڈ ڈرنک خود پی اور صوبائی وزرااور دیگر دوستوں کو پلائی ۔
مراد علی شاہ نے بزرگ کو سوال کرتے ہوئے کہاکہ میں وزیراعلیٰ ہوں آپ کو کون تنگ کرنا ہے، بزرگ شخص نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اورانتظامیہ تنگ کرتی ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایس پی ایسٹ اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو بزرگ شخص کو تنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی، مراد علی شاہ نے کہاکہ جب بھی اس بزرگ کے سٹور پر آئیں ان سے خریداری کریں ۔
یہ بھی پڑھیں: پیر سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ