طالبان کامزید دو شہروں پر قبضہ ۔۔ کابل کے قریب پہنچ گئے

Jun 27, 2021 | 20:06:PM

 (24 نیوز) امریکی فورسز کے انخلا کا عمل شروع ہونے کے بعد سے طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی جاری ہے اور اب تک انہوں نے افغانستان کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے کابل سے ملحقہ صوبے پروان کے دو اضلاع سیاہ گرد اور شنواری پر گزشتہ کچھ روز کے دوران قبضہ جمالیا ہے اور اب وہ کابل سے 63 کلومیٹر دور چاریکار شہر پہنچ چکے ہیں۔ 
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان نے کابل کے دو قریبی اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ کابل کے قریب ترین شہر چاریکار پر قبضے کیلئے جنگ جاری ہے۔
 واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کابل سے 50 کلومیٹر دور درہِ غوربند پر بھی حملے کئے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر غوربند کے درے پر توجہ نہ دی گئی تو بہت جلد طالبان چاریکار شہر میں داخل ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیر سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ

مزیدخبریں