(24 نیوز)ترجمان جے یو آئی نے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی کے حق میں دستبرداری کی تردیدکردی۔
ترجمان اسلم غوری کاکہناہے کہ قاضی محمود الحسن جے یو آئی کشمیر کے ذمے دار نہیں ہیں ،جے یو آئی آزادکشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف ہیں ، ترجمان کاکہناتھا کہ جمعیت علمااسلام کا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا ،چند افراد کے متوازی گروپ کا جے یوآئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے حق میں امیدوار بٹھانے کا اعلان