(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری کاکہناہے کہ جتنے وعدے الیکشن میں کئے تین سال میں پورے کر دیئے ،ہم نے پولیس اور پٹواری کی سیاست کا مکمل خاتمہ کردیا ہے ،ہم نے ترقی کی سیاست کا آغاز کیا ہے تاریخی منصوبے شروع کئے ہیں ،وزیراعظم کی مہربانی سے سوسال سے لٹکا نہری منصوبہ شروع کیا۔
فوادچودھری نے للہ انٹرچینج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اورپی پی قائدین نے گلگت بلتستان میں گلے پھاڑکر کمپین کی ، انتخابی مہم کے بعد پتہ چلا یہاں ہمارے امیدوار ہی کھڑے نہیں ہیں ،بلاول تین دن سے کشمیر کے انتخابی جلسوں میں چیخ چیخ کر تقریریں کررہے ہیں ،پیپلزپارٹی کے پورے کشمیر میں صرف 8 امیدوارکھڑے ہیں ،کشمیر میں پی پی ختم ہو چکی ان کے ٹکٹ پر کوئی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ،اپنے گریبانوں میں جھانیں عمران خان کی باتیں سنانے سے ووٹ نہیں ملنے ،عمران خان پاکستان کے سب سے پاپولر لیڈر تھے اوررہیں گے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم نواز کہتی تھی میری لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ،جھوٹ بول کر نوازشریف کو باہر بھیجا پھر جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مفاد میں ہے شریف اور زرداری خاندان سے جان چھوٹے،پاکستان میں جہاں نااہل قیادت سے جان چھوٹی وہیں ترقی ہوئی،جہلم کی مثال سب کے سامنے ہیں ،جہلم میں 3 سال میں وہ کام کئے جو سوسال میں نہیں ہو سکے ۔
فوادچودھری نے کہاکہ زرداری اور شریف فیملی پاکستان میں نااہل قیادت کی علامت ہیں ،تیسرے سال عموما لوگ ناراض نظر آتے ہیں یہاں عوام کی محبت بڑھی ہے ،ہم نے پولیس اور پٹواری کی سیاست کا مکمل خاتمہ کردیا ہے ،ہم نے ترقی کی سیاست کا آغاز کیا ہے تاریخی منصوبے شروع کئے ہیں ،وزیراعظم کی مہربانی سے سوسال سے لٹکا نہری منصوبہ شروع کیا۔
انہوں نے کہاکہ جلالپور تا خوشاب نہری منصوبے کا پہلا فیز2023 سے پہلے فنکشنل ہوگا،للہ تا جہلم 116 کلومیٹر دو رویہ سٹرک کا منصوبہ لیکر آئے ہیں ،اس منصوبے سے پورے علاقے کی قسمست بدل جائے گی ،دو رویہ سٹرک کی تعمیر سے کشمیر کا علاقہ براہ راست موٹروے سے مل جائے گا،کشمیر کی ٹریفک کو کراچی جانے کیلئے لاہوریا راولپنڈی نہیں جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ اگلے دو سال میں پینے کے صاف پانی صحت کے مسائل کو حل کریں گے ،جتنے وعدے الیکشن میں کئے تین سال میں پورے کر دیئے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے۔۔ مریم اورنگزیب