(24 نیوز) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قدر میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہو کر 1782 ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
فی تولہ سونے کی طرح 10 گرام سونے کی قدر 171روپے بڑھ کر 93707 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کامزید دو شہروں پر قبضہ ۔۔ کابل کے قریب پہنچ گئے