بلوچستان حکومت کا عثمان کاکڑ کی موت کی جوڈیشل تحقیقات کا فیصلہ 

Jun 27, 2021 | 21:31:PM
بلوچستان حکومت کا عثمان کاکڑ کی موت کی جوڈیشل تحقیقات کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان حکومت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سینئررہنما و سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی وجہ جاننے کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں جسٹس نعیم اختراورجسٹس ظہیرالدین کاکڑکو کمیشن میں شامل کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق جج صاحبان کی نامزدگی ارسال کی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عثمان خان کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھے۔انہیں کوئٹہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ 21 جون کو انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر،بے نظیر اور تیر لازم و ملزوم ہیں جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا،ناصرشاہ کا فوادچودھری کے بیان پر ردعمل