(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ڈرون اور دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں کے ائیرپورٹ پر بھارتی ائیرفورس کے ٹیکنیکل ایریا میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو دھماکوں میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ایک دھماکے سے بھارتی ائیرفورس سٹیشن کی عمارت کی چھت اڑ گئی اور دوسرا دھماکا کھلی جگہ پر ہوا۔ دستی بم حملہ سری نگر کے علاقے بربر شاہ میں نامعلوم شخص نے کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے،زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
کشمیری عوام نے وادی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سدھو نے بھارتی کسانوں پر پو لیس گردی کی ویڈیو شیئر کر دی