طالبان نے مزید 5 اضلاع پر قبضہ کرلیا

Jun 27, 2021 | 22:49:PM

(24 نیوز) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری، مزید 5 اضلاع پر قبضہ کرنے کی اطلاعات۔ کئی علاقوں میں فورسز کیساتھ جھڑپیں جاریں، صوبہ پروان میں مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا، 13 افراد کے زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق  24 جون تک ملک کے 85 اضلاع پر طالبان اپنے مکمل قبضہ جما چکے تھے۔ یکم جون کے بعد سے طالبان کی مسلح کارروائیوں میں بیت زیادہ تیزی آ گئی ہے، اب طالبان روزانہ کئی کئی اضلاع پر اپنا قبضہ رہے ہیں۔
 افغان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شہریوں کی جانیں بچانے کے لئے دفاعی حکمت عملی کے تحت بیشتر پسپائی اختیار کی۔
 طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ہم ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصے میں 83 اضلاع پراپنا قبضہ کر چکے ہیں۔ ارزگان کے صدر مقام ترینکوٹ میں سینکڑوں افراد نے طالبان کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہیں اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ کچھ حلقے عام لوگوں کو صرف اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لئے مزاحمت کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ وہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گا جو لوگوں کو جنگ پر اکسا رہے ہیں اور عام شہریوں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف بیان دینے کیلئے دباﺅ ڈالا گیا۔۔سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار

مزیدخبریں