عوامی نیشنل پارٹی کا ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

Jun 27, 2022 | 00:39:AM
عوامی نیشنل پارٹی، صوبائی صدر ایم خان، ضمنی انتخابات، نتائج کو مسترد، چیلنج کرنے کا اعلان،
کیپشن: اے این پی پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل خان نے سوات پی کے 7 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
اے این پی کے صدر نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کے پاس موجود فارم 45 اور سرکاری نتائج یکسر مختلف ہیں، صوبے میں حکومت کے باوجود ان کے پاس عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مشاورت کے بعد نتائج کو چیلنج کرے گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے کے عوام نے ایک بار پھر عمران خان اور محمود خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی کے فضل مولا نے پی ڈی ایم جماعتوں کے مشترکہ امیدوار پر واضح اکثریت حاصل کی، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر تحریک انصاف کے امیدوار کو نہ ہرا سکیں، ہم مستقبل میں بھی اپوزیشن کو اسی طرح کے سرپرائز دیتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے میدان مار لیا