مہوش حیات اور صبا قمر کی گپ شپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Jun 27, 2022 | 10:26:AM

(ویب ڈیسک )پاکستانی خوبصورت ادکاراں صبا قمر اور مہوش حیات کی خوبصورت اور پیار بھری گفتگو مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی۔لالی ووڈ کی تازہ ترین جوڑی نے ایک دوسرے کیلئے پیار بھرے الفاظ کا چناو کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی تفریحی علاقے سے تعلق رکھنے والی سر کردہ دونوں ادکاراں ایک دوسرے کے ساتھ ملنا بہت پسند کرتی ہیں۔فلموں اور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکارہ سے دل جیتنے کے علاوہ" پنجاب نہیں جاو گی "اور "کملی" سٹار نے آف سکرین پر زبردست دوستی کا بندھن شیئر کیا جو ان کی بات چیت سے بلکل واضح ہے۔کملی پریمیئرز میں شرکت کے بعد، مہوش نے صبا کی انسٹاگرام پوسٹ پر سب سے پیارا تبصرہ چھوڑا جو برابر جوش و خروش کے ساتھ واپس کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ایسا لگتا ہے کہ "باغی" نے محبت کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے اورمہوش حیات نے کہا کہ" تم قسمت والی ہو، مزے کریں اور آپ مستحق ہو". جس کا جواب صباقمرنے دیا کہا کہ "میں تم سے محبت کرتی ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ صبا قمر نے فلم گھبرانا نہیں ہے اور کملی میں اپنی بے مثال اداکاری کے بعد بڑے پیمانے پر تعریفیں حاصل کیں۔ ان کے موجودہ ڈرامے فراڈ کے لیے بھی انہیں سراہا گیا۔

اداکارہ مہوش حیات اگلی فلم "لندن نہیں جاوں گا "میں سپر سٹار ہمایوں سعید، کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ساتھ نظر آئیں گی۔خلیل الرحمان قمر کی تحریر کردہ یہ فلم ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ باد کے ساتھ اس عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ہے۔

مزیدخبریں