وقار ذکاء نے دل کی بات سب کو بتا دی

Jun 27, 2022 | 10:30:AM

(ویب ڈیسک ) ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا سینسیشن وقار ذکا ءنے ایک بار پھر وزیراعظم بنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ وقار ذکاء نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بٹ کوائن کو فروخت کر کے الیکشن مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا وہ بٹ کوائن کو فروخت کرکے اپنے پیسوں مہنگی گاڑی یا لگژری بنگلہ لینے کے بجائے پاکستان میں الیکشن لڑیں گے اور وزیراعظم پاکستان بنیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وقار ذکاءپاکستان کا وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں ۔ گذشتہ برس وقار نے ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کے نام سے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان بھی کیا تھا تاہم اس کیلئے انہوں نے الیکشن کمیشن کو پارٹی رجسٹرڈ کرنے کی درخواست بھی دی ہے ۔

مزیدخبریں