پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے حوالے سے عدالت کا بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کی عبوری ضمانت پر سماعت میں بڑی پیشرفت،لاہورسیشن کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یسین موہل نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ، سبطین خان ، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کی ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دیا گیا،سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران، زینب، شیر اکبر خان، میاں عاطف اور عمر آفتاب ڈھلوں کی بھی عبوری ضمانت کنفرم کر لی گئی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہونے چاہئیں، نیوٹرلز کونیوٹرل ہی رہنا چاہیے، پی ٹی آئی تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، الیکشن کمیشن کو اپنا غیر جانبدار کردار ادا کرنا چاہیے،عوام کو مسائل سے باہر نکالنے کیلئے عمران خان کی جدوجہد جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے مسافروں کو خوشجری سنا دی