(24 نیوز) حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی، 7 روپے 90 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی، اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس سے بجلی صارفین پر 113 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی تھی، اضافہ مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا تھا,نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا.
سی پی پی اے حکام نے موقف اختیار کیا تھا کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے بجلی 33 روپے67 پیسے فی یونٹ میں پیدا ہوئی، مقامی گیس سے 10 اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مئی میں پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے حوالے سے عدالت کا بڑا حکم