سدھو موسے والا کے ریلیز ہونے والے نئے گائے ” ایس وائے ایل “ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

Jun 27, 2022 | 11:49:AM

(ویب ڈیسک ) بھارت میں قتل ہونے والے معروف گلوکار سدھو موسے والا کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے کو یوٹیوب نے ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی گلوکار سدھو کی موت کے بعد ریلیز ہونے والا گانا ”ایس وائی ایل“ صرف بھارت میں یوٹیوب چینل پر نہیں دیکھا جاسکتا تاہم دیگر ممالک میں یہ گانا دیکھا اور سنا جاسکے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی قانونی شکایت پر یوٹیوب نے بھارت ریجن سے یہ گانا ’ریمو‘ کیا۔ بعض طبقہ اس گانے کو متازع قرار دے رہا ہے، جس میں بھارتی پنجاب میں پانی کے مسائل سمیت خالصتان تحریک کے رہنماوں کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ گانے میں سکھوں کا جھنڈا بھی دکھایا گیا ہے۔

رواں ماہ 23 جون کو ریلیز ہونے والا گانا ”ایس وائی ایل“ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر چھا گیا، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اس گانے کے خوب چرچے سنے گئے۔یاد رہے کہ 29 مئی کو سدھو موسے والا کو ریاست پنجاب کے مانسا ضلع میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں