گرمی میں اضافہ۔ بارشیں کب ہونگی? محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

Jun 27, 2022 | 12:16:PM

(24 نیوز) اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 30 جون سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ 

  خیبرپختونخوا  اور سندھ اور بلوچستان کے  بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک اور مرطوب جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

 اسلام آباد میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 32، کراچی 38، پشاور 28، کوئٹہ 25، گلگت 17، مری 18 اور مظفر آباد میں پارہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

 کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 36 سے 38، قلات میں 31 سے 33 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔گوادر میں درجہ حرارت 34 سے 36، جیونی میں 33 ، نوکنڈی، سبی میں47 سے49، تربت میں 42 سے 44 سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکان کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا


 

مزیدخبریں