بھارتی کپتان روہت شرما کورونا میں مبتلا ہوگئے

Jun 27, 2022 | 12:32:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بھارتی کپتان روہت شرما کورونا میں مبتلا ہوگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے روہت شرما کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی کپتان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سے قبل لیسٹر شائر کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ میں حصہ لیا تھا تاہم  انہوں نے میچ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو اسی ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے جس میں انڈین ٹیم قیام کر رہی ہے۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: